ریلوے ملازمین وزیر اعظم کے خطاب کا انتظار کررہے ہیں،محمدانور

33

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)ریلوے پریم یونین کے رہنماؤں شیخ محمدانور اور خالد محمود چودھری نے کہا ہے کہ ریلوے ملازمین م وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے خطاب کا بڑی بے قراری سے انتظار کررہے ہیں۔ ملازمین کو توقع ہے کہ وزیر اعظم سو دن پورے ہونے پر ریلوے ملازمین کا ایک اسکیل اپ گریڈ کرے گی اور اس موقع پر پی ایم پیکج میں کام کرنے والے یتیم بچوں، ٹی ایل اے سٹاف، ان ویلڈ پالیسی میں کام کرنے والے بچے جو کہ آج اوور ایج ہوتے جارہے ہیں اُن کو اس موقع پر مستقل کرنے کے احکامات صادر فرمائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں بیواؤں، یتیموں کیلیے اللہ پاک نے بار بار کہا ہے کہ ان پر دست شفقت کا ہاتھ رکھیں۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ اس خطاب کے موقع پر ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات صادر فرمائیں۔ ان شاء اللہ ان بے بس ملازمین کی دُعاؤں سے آپ کی حکومت سرخروہ ہوگی۔