ٹڈاپ انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی اپیرل فیبرک میں ملکی کمپنیوں کو سبسڈی فراہم کریگی

245

انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی اپیرل فیبرک  اپیرل فیبرک اور ایکسے سریز کی ایشیاء میں سب سے بڑی اور وسیع نمائش ہے۔  میں بیونڈ ڈینم کے نام سے خصوصی زون تشکیل دیا جا رہا ہے جس کا مقصد اس صنعت کے نئے رجحانات کی حوصلہ افزائی اور بین الاقوامی اور مقامی ڈینم پروڈکٹس، ڈیزائنرس ، ریڈی ٹو وئیر گارمنٹس ، کٹنگ ایج ٹیکنا لوجی اور فیشن ٹرینڈز کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

نمایاں زون اور ہالز میں سلون یورپ، پریمیم ول زون، ورو فار ڈیزائن، آل اباؤٹ سسٹین ایبیلیٹی ، فنکشنل لیب، بیونڈ ڈینم، ایکسے سیریز ویژن، ڈیجیٹل پرنٹنگ شامل ہیں۔

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان پاکستان پویلین کے ساتھ انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی اپیرل فیبرک میں شرکت کریگی۔ یہ نمائش نہ صرف چین کی نمائش کو سمجھنے میں مددگار ہوگی بلکہ پاکستان کی برآمداد میں بھی اضافے کا سبب ہوگا۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کاٹن، ڈینم، اون، سلک، لیلن، مین میڈ، کنیٹیڈ، فنکشنل، لیس اور امبرائڈری، فائبر اور یارن، لائیننگ، بٹن، زپر، تھریڈز اینڈ ٹیپ، لیبل، پرنٹنگ، ایسیسریز اور دیگر مصنوعات بنانے والی پاکستانی کمپنیوں کو سبسڈی فراہم کریگی۔

سبسڈی کے بعد فیبرک اور ڈینم کے لئے یہ اسٹال 432,000 روپے ہوگی جبکہ بنا سبسڈی کے یہ اسٹال تقریباً 672,487 روپے ہوگی۔

گزشتہ سال کل 3,386 نمائش کنندگان نے 22 مما لک جبکہ 82,314 تجارتی خریداروں نے 104 ممالک سے حصّہ لیا۔

یارن ایکسپو بھی انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی اپیرل کے ساتھ منعقد کی جاتی ہے۔ 2018 میں 435 نمائش کنندگان نے10 مما لک جبکہ25,966 تجارتی خریداروں نے 88 ممالک سے حصّہ لیا۔
21 نمائش کنندگان نے پاکستان سے اسپرنگ ایڈیشن میں شرکت کی۔

10 بڑے خریدار ممالک میں برطانیہ، امریکہ، روس، اٹلی، انڈونیشیا، جاپان، کوریا، تائیوان، ہانگ کانگ، چین اور انڈیا شامل ہیں۔