کراچی:روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کے نتیجے میں عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں3ڈالرزکی کمی ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1222ڈالرز کی سطح پر رہی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ رہا ا ور فی تولہ سونے کی قیمت1000روپے اضافے سے 64500روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 857روپے اضافے سے 55298روپے اور چاندی کی فی تولہ قیمت870روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔