سیاحوں کی تعداد 15 سے 22 لاکھ تک پہنچ گئی، مزید بہتری کی ضرورت ہے، صدر علوی

182

پشاور گونر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےصدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں سیاحوں کی تعداد 15 لاکھ سے جاوز کرکے22 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ ہمیں تفریحی مقامات پر سیاحوں کے لیے نظاروں کے علاوں سہولتیں بھی فرام کرنی چاہئیں، بغیر پلاننگ تعمیرات کی اگر اجازت دی گئی تو سیاحتی مقامات کی خوبصورتی ختم ہونے کا خدشہ ہے۔

صدر نے کہا کہ فاٹا اور کے پی کے کا انضمام قانونی اعتبار سے کیا گیا ہے لیکن مسائل پر مسلسل توجہ دینی ہوگی۔ فاٹا میں قانون کی بالادستی پر کام جلد سے جلد کرنا ہوگا۔ لیویز اور خاصہ دار کو نکالا نہیں جائے گا بلکہ مزید 30 ہزار کی نفری کو اس میں شامل کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کوروز گار کے نئے مواقع میسر ہوں۔

ان خان کو دیسی مرغیوں اور انڈوں کا مشورہ میں نے نہیں دیا، حکومت اور وزیراعظم سے گزارش ہے کہ اپنا کام کرتے رہیں، ردعمل ظاہر نہ کریں بلکہ اپنے کام سے اپنے راستے کا تعین کریں ۔

صدر نے مزید کہا کہ جتنی جانی و مالی قربانیاں پاکستان نے دی ہے اتنی کسی اور نے نہیں دی ہے، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان نے بڑی قربانیاں دی ہیں، قانونی اداروں کو لاپتا افراد کے واقعات پر توجہ کی ضرورت ہے۔