آپﷺ کی سیرت ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے ،عظیم بلوچ

38

گھارو(وقائع نگار خصوصی)جمات اسلامی گھارو کی طرف سے مدرسہ تفہیم القرآن مین حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے عظیم الشان کا نفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس میں نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ عظیم بلوچ نائب جماعت اسلامی ٹھٹھہ مولانا عطا الرحمن بلوچ نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ آپؐ ہمارے لیے رحمت العالمین بن کر آئے ان کی سیرت ہمارے لیے ایک بہتر ین نمونہ ہے اگرہم دنیا کے اندر کامیابی اور خوشنودی چاہتے ہیں توہمیں ان کی سیرت کو اپنانا ہوگا۔ سید نعمان شاہ بخاری نے آپﷺ کی شان میں نعت مقبول پیش کی۔حرمت رسول کانفرنس میں جماعت اسلامی گھا رو کے امیر مو لوی عبد السمیع لیپو ٹو سمیت گھارو شہر کے معززین اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔