ایس ٹی لندن کے تحت میک اپ آرٹسٹ کے لیے ماسٹر کلاسز کا انعقاد

205

میک اپ انڈسٹری میں بیوٹیشن کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے ماسٹر کلاسز کا انعقاد کیا جارہا ہے، صائمہ تبسم 

کراچی: بین الاقوامی میک اپ برانڈ ایس ٹی لندن کے تحت بیوٹیشن کیلئے ماسٹر کلاس کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں میک اپ آرٹسٹ اور بیوٹیشن نے شرکت کی۔ ممتاز میک اپ آرٹسٹ صائمہ تبسم نے میک اپ کی دنیا میں جدید رجحانات، تکنیک، برائیڈل، پارٹی و دیگر میک اپ کے سلسلے میں اہم ترین ٹپس کے بارے میں شرکاء کوآگاہ کیا۔ اس موقع پر صائمہ تبسم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سجنا سورنا ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے۔ حسن عطیہ خداوندی ہے جس کی حفاظت اور نکھار کیلئے خواتین کو ایس ٹی لندن کی پراڈکٹ کو ترجیح دینا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میک اپ انڈسٹری میں خواتین کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے ملک بھر میں ماسٹر کلاسز کا انعقاد کیاجارہا ہے جس سے میک اپ آرٹسٹ اور بیوٹیشن مستفید ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکن کے لحاظ سے میک اپ برانڈ کا استعمال کرنا چاہئے۔