اسلامی جمعیت طلبہ فیصل آبادڈویژن کی 3روزہ تربیت گاہ کا دوسراسیشن

50

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)اسلامی جمعیت طلبہ ڈویژن کی 3روزہ تربیت گاہ کے دوسرے سیشن سے پنجاب کے ناظم سعدبن ہارون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اسلامی جمعیت طلبہ کا کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے۔تعلیمی اداروں میں سیکولر ازم اور لبرل ازم کے سامنے اسلامی جمعیت طلبہ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔اسلامی جمعیت طلبہ کی تاریح گواہ ہے کہ انہوں نے تعلیمی اداروں میں طلبہ کی رہنمائی کی ہے اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ قران وہ سنت پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔دوسرے سیشن سے جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیرشیخ مشتاق احمد،ڈویژنل ناظم محمد یاسر کھارا ، ڈاکٹرعبدالسمیع،نصراللہ اولکھ،سیدمدثرحسین شاہ،ڈویژنل جنرل سیکرٹری عمران منیر،مرزاعبدالخالق اوردیگرذمے داران نے بھی خطاب کیا۔رہنماؤں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکن صحیح معنوں میں قوم کے ہیرو ہے جنہوں نے سیکولر ازم اور لبرل ازم کے نظریات کے خلاف جد و جہد کرکے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کیے ہے۔اسلامی جمیعت طلبہ کا نصب العین اللہ اور اسکے رسول ﷺکے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق انسانی زندگی کی تعمیر کے ذریعے رضائے الٰہی کا حصول ہے۔صوبائی ناظم نے کہا کہ موجودہ دور میں اسلامی جمعیت طلبہ تعلیمی داروں میں واحد تنظیم ہے جو وطن کی استحکام اور اسلامی تعلیمات کو رائج کرنے کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل ازم اور کمینو ازم کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ ہر میدان میں کھڑی ہے۔اسلامی جمعیت طلبہ کی ستر سالہ تاریح گواہ ہے کہ انہوں نے نے ہر جابر کے سامنے جھکنے کے بجائے انکا مقابلہ کیاہے۔انہوں نے طلباء پر زوردیا کہ وہ قران وہ سنت کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں میں بہترین شاگرد اور گھروں میں بہترین بچے کا نمونہ پیش کرے،انہوں نے کہا کہ طلبہ ملک کا روشن مستقبل ہے۔اور یہی طلبہ مستقبل میں ملک اور قوم کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ہم تعلیم ہی کے ذریعے اپنے ملک اور قوم کی حالت بدل سکتے ہے۔