فیصل آباد شہرمیں ٹریفک کانظام درہم برہم ہے ،رانا عدنان خان

34

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر راناعدنان خاں،جنرل سیکرٹری چودھری عمر فاروق،راشدمحمود،سلیم انصاری،فاروق احمدباجوہ، احسان الٰہی ظہیر اور دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان نے کہا ہے کہ شہرمیں ٹریفک کانظام درہم برہم، وارڈن ڈیوٹی دینے کے بجائے ٹیلی فونوں پر خوش گپیوں، چوراہوں کے کناروں پر بیٹھ کر موبائل فون اوربیٹھک لگائے باتوں یاغریب موٹر سائیکل سوار شہریوں کے چالان کرتے نظرآتے ہیں،سی ٹی او راؤنڈ اور چیکنگ کرنے کے بجائے اپنے دفترتک محدودہوکررہ گئے ہیں،ٹریفک کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر جے آئی یوتھ کے رہنماؤں نے فوری طورپرکمشنر،ڈپٹی کمشنر،سی پی او اورآرپی او سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہرکے معروف چوراہوں پر کئی کئی گھنٹے ٹریفک کی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں ،ٹریفک جام ہونے کے باوجود وارڈن ٹریفک کنٹرول کرنے کیلیے کئی کئی گھنٹے ڈیوٹی پر موجودنہیں ہوتے جس کی وجہ سے شہربھرمیں ٹریفک کانظام درہم برہم ہوکررہ گیاہے ۔ جماعت اسلامی یوتھ کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طورپرنوٹس لے کر اہل سی ٹی او کو فیصل آبادمیں تعینات کریں تاکہ شہریوں کی ٹریفک جام کے عذاب سے جان چھوٹ سکے۔