اسلام آباد سے 42 کلو منشیات برآمد

133

اسلام آباد میں  اینٹی نارکوٹکس فورس انٹیلی جنس کی بڑی کارروائی منشیات سے بھرا ٹرک پکڑا گیا۔

اے این ایف کے مطابق ٹرک میں موجود 42 پیکٹس میں 50 کلو افیون اور 14 کلو حشیش برآمد ہوئی جو ٹرک کے وہیل میں چھپائی گئی تھی۔

اے این ایف حکام نے بتایا کہ منشیات اسلام آباد، راولپنڈی اور فیصل آباد منتقل کی جانی تھی۔

اےاین ایف کی کارروائی میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جن کو تفتیش کے لیے نامعلوم  مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔