موبائل فون ٹوائلٹ سے سات گنا زیادہ گندہ قرار

219

سائنسدانوں کی ایک نئی تحقیق کے مطابق ایک اوسط موبائل فون ٹوائلٹ سے سات گنا زیادہ گندہ ہوتا ہے۔

یہ پڑھنے کے بعد آپ نے سوچا ہو گا شکر ہے کہ آپ کا موبائل تو ایک خوبصورت سے لیدر کور میں ہوتا ہے تو آپ غلط ہیں، وہ اس لیے کہ سائنسدانوں نے موبائل کے لیدر کور کو موبائل سے بھی زیادہ گندہ قرار دے دیا ہے۔

پلاسٹک کور استعمال کرنے والوں کے لیے بھی یہی خبر ہے کہ پلاسٹک کور ٹوائلٹ سے 6 گنا زیادہ گندہ ہوتا ہے۔تحقیق میں اس کی وجہ موبائل فون کو باتھ روم اپنے ساتھ لے جانا قرار دیا گیا ہے۔

‘انیشیل واش روم ہائی جین’ نامی کمپنی کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق ایک آفس میں کام کرنے والے 5 میں سے 2 لوگ اپنے کام کی جگہ پر موبائل اپنے ساتھ واش روم میں لے کر جاتے ہیں۔ ان لوگوں میں سے 40 فیصد لوگوں نے باتھ روم میں اپنا موبائل فون استعمال کرنے کا اقرار کیا ہے، ان میں 20 فیصد کہا کہ وہ باتھ روم سے باہر آکر اپنا فون صاف کرتے ہیں۔

ایک دستی ڈیوائس کے ذریعے موبائل فون سے سیمپل لیے گئے تاکہ جراثیموں کی نشاندہی کی جا سکے۔ اس ڈیوائس کے ذریعے جراثیم والی جگہ چمک جائے گی۔اسی طرح ٹوائلٹ سیٹ کو بھی اسکین کیا گیا، جہاں 220 نشان سامنے آئے اور ایک عام موبائل 1479 پر نشان پائے گئے۔

یونیورسٹی آف ابیردین کے بیکٹیالوجی کے پروفیسر پیننگٹون نے کہا کہ موبائل ہاتھ میں پکڑے ہوئے رومال کی طرح ہے جس سے تمام دن آپ کا کئی بار براہ راست واسطہ رہتا ہے۔تحقیق کے مطابق موبائل فونز پر نورو وائرس ہو سکتا ہے جو ہیضہ اور اسہال جیسی بیماریاں پیدا کر سکتا ہے، لیکن موبائل فون چونکہ زیادہ تر صرف ایک ہاتھ میں رہتا ہے اس لیے یہ جراثیم ایک سے دوسرے شخص کو نہیں لگتے۔