عثمان ڈار نے نیب کو خواجہ آصف کے خلاف شواہد جمع کرا دیے

149

وزیراعظم کے معاون برائےیوتھ افیئرز خصوصی عثمان ڈار نےنیب   کی درخواست پر نیب کے دفتر پہنچ  کر سابق  وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کے شواہد فراہم کردیے۔

معاون خصوصی کی جانب سے خواجہ آصف کی بیرونے  ملک سرمایہ کاری کا ریکارڈ بھی نیب حکام کے حوالے کیا گیا ہے ،جس میں سابق وزیر خارجہ اور ان کی اہلیہ کے غیر ملکی اکاؤنٹس میں بے نامی ٹرانزیکشنز کی تفصیلات بھی موجود ہیں۔

عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے بطور وفاقی وزیر غیر ملکی کمپنی میں ملازمت اور تنخواہ کا خفیہ معاہدہ بھی نیب کے حوالے کیا ہے۔

معاون خصوصی نے اپنے بیان میں کہا کہ اقامہ اور غیر ملکی کمپنی میں ملازمت کی آڑ میں منی لانڈرنگ کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  خواجہ آصف نے بطور وزیر پانی بجلی قومی خزانے کو بےحد  نقصان پہنچایا ہے۔