ہواوے” کی چیف فائنینشل آفیسر کینیڈا میں گرفتار”

134

کینیڈا کے ائیر پورٹ پر ‘ہواوے ‘ ٹیکنا لوجیز کی چیف فائنینشل آفیسر    منگ وینزوا کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی وزارت انصاف کے جاری کردہ  علامیہ میں کہا گیا ہے کہ وینزوا کو کینیڈا کے شہر  وینکور کے ائیرپورٹ سے حراست میں لیا گیا ہے۔امریکہ نے وینزوا کو تحویل مجرمان کے معاہدے کے تحت ان کی حولگی کا مطالبہ کیا ہے۔

مینگ وینزوا کو ضمانت پر رہائی کے لیے جمعے کو  عدالت میں پیش کیا جائے گا تاہم حساس نوعیت کا کیس ہونے کے باعث مزید معلومات فراہم نہیں کی جاسکتی ہے۔

‘ہواوے’ کمپنی نے مینگ وینزوا کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وہ ایگزیکٹو کی جانب سے کسی بھی قسم کے غلط کاموں میں ملوث ہونے کے حوالے سے لاعلم ہیں۔

واضح   رہے کہ امریکی میڈیا نے رواں سال کے آغاز میں رپورٹ  دی تھا کہ امریکا کی ایران پر پابندی کے باوجود چینی ٹیلی کام کمپنی ‘ہواوے’ نے  ایران کو نیٹ ورکنگ کا سامان فروخت کیا ہے ،جس کی تحقیقات امریکہ  کر رہا ہے۔

چین نے مینگ وینزوا کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

چین نےاس بات پر زور دیا ہے کہ امریکا اور کینیڈا وینزوا کو حراست میں لیے جانے پر وضاحت پیش کریں۔