نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کیس :ایاز خان نیازی اور دیگر کو 7 سال کی قید

192

کراچی احتساب عدالت میں نیشنل انشورنس  کمپنی لمیٹڈ کے کیس کی سماعت ہوئی ،سماعت میں   عدالت  نے  این آئی سی ایل کے چیئرمین ایاز خان نیازی سمیت 6 افراد کو 7 سال کے لیے قید اور 10 سال کے لیے کسی بھی عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ این آئی سی ایل کے سابق سربراہ ایاز خان نیازی، سلمان غنی، قاسم دادا بھائی اور پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم سمیت دیگر افراد پر کراچی کے علاقے کورنگی میں زمینوں کی خرید و فروخت میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات  میں ملوث تھے۔

نیب کے مطابق ملزمان نے قومی خزانے کو 49 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔

سپریم کورٹ کے حکم پر نیب نے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی اور دیگر افراد   کو  رواں سال مئی میں گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف کراچی کی احتساب عدالت میں ٹرائل ہوا تھا۔