جماعت اسلامی کی تمام سر گرمیوں کا مقصد اللہ کے دین کو نافذکرناہے

59

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے نومنتخب زونل اُمرا کے حلف کی ایک سادہ مگر پُروقار تقریب گزشتہ روز ضلعی دفتر سید مودودی ؒ بلڈنگ میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت امیر ضلع سید عارف شیرازی نے کی۔ اس موقع پر نو منتخب زونل اُمرا حاجی یار محمد امیر جماعت اسلامی پی پی 11 ٗ رضا محمد چودھری امیر جماعت اسلامی پی پی 14 ٗنعیم ارشد اعوان امیر جماعت اسلامی پی پی 15 ٗسید ارشد فاروق امیر جماعت اسلامی پی پی 16 اورمحمد شبیر میر نے امیر جماعت اسلامی پی پی 18 کا حلف اُٹھاکر نئی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سید عارف شیرازی نے کہا کہ جماعت اسلامی کی تمام سر گرمیوں اور سعی و جہد کا مقصد اللہ کے دین کو نافذکرناہے۔ ایک مسلمان کی حیثیت سے یہ ہماری دینی ذمے داری ہے کہ ہم انفرادی اور اجتماعی طور پر غلبہ دین کے لیے جدو جہد کریں ۔انہوں نے کہا کہ 9 دسمبر کو جامع مسجد محمدیہ میں ضلعی سطع پر ایک روزہ خصوصی تربیتی پروگرام ہو رہا ہے۔ جس سے جماعت اسلامی کے مرکزی اور صوبائی رہنما خطاب کریں گے۔ اس تربیتی پروگرام میں جماعت اسلامی کے ارکان و کارکنان کے علاوہ ذیلی تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان بھی شرکت کریں گے۔