پاک فوج میں اعلی سطح پر تقرریاں اور تبادلے

105

پاک فوج کے دو لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور ماجد احسان کے تقرر اور تبادلے کردیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا صدر تعینات کیا گیا ہے جبکہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو کور کمانڈر لاہور مقرر کردیا گیا ہے۔