ماضی میں سی پیک منصوبوں کو ضروریات کے تحت ڈیزائن کیا گیا

72

کوئٹہ (آئی این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ ماضی میں سی پیک منصوبوں کو ضروریات کے تحت ڈیزائن کیا گیا، بلوچستان میں پانی کی قلت سنگین ہے، سی پیک میں پانی کے منصوبوں کو شامل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ پیر کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لیے سنجیدہ ہیں، پولیو مہم کو صوبائی حکومت کی سرپرستی حاصل ہے، محکمہ صحت میں اصلاحات کا آغاز کر دیا، مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، بلوچستان میں پانی کی قلت سنگین ہے۔ انہوں نے کا کہ سی پیک میں پانی کے منصوبوں کو شامل کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، ماضی میں سی پیک منصوبوں کو ضروریات کے تحت ڈیزائن کیا گیا، سی پیک منصوبوں ک از سر نو جائزہ لیں گے۔