امریکی جامعات میں ۱۳۵پاکستانی  طالبعلموں کے تبادلہ ؟

174

اسلا م آباد : پاکستان میں امریکہ کے قائم مقام سفیر پال جونز نے امریکی حکومت کی معاونت سے چلنے والے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام (گلوبل یوگریڈ) میں شرکت کے لئے متخب ہونے والے ۱۳۵ پاکستانی طالبعلموں کو مبارکباد پیش کی۔ ۲۰۱۰ ء سے اب تک لگ بھگ ۱۷۰۰ پاکستانی طالبعلم گلوبل یوگریڈ پروگرام میں شرکت کر چکے ہیں ، جہاں پر وہ امریکہ کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں ایک سمیسٹر گذارتے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر جونز نے کہا کہ اپنے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بین الاقوامی طالبعلموں کا خیر مقدم کرنا امریکہ کی پرانی روایت ہے۔ امریکہ پہنچ کر شرکاء پاکستان کے ثقافتی سفیر اور نمائندے بنیں گے۔ انھوں نے اس بات پرفخرکا اظہار کیا کہ ان کی حکومت گلوبل یو گریڈ کے تحت طالبعلموں کے تعلیمی مقاصد کی تکمیل میں مدد کر رہی ہے۔
گلوبل یوگریڈکے پاکستانی شرکاء کا انتخاب ملک بھر سے کا جاتا ہے جو ہو منٹیز، انجنئررنگ، بزنس ایڈمنسٹریشن اور سائنسز سمتک متنوع تعلیتا شعبوں کی نمائندگی کرتے ہںت۔
یو ایس ایجوکشنلی فائونڈیشن پاکستان (یو ایس ای ایف پی) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ریٹا اختر نے طالبعلموں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ وہ امریکہ میں قیام کے دوران وہاں منعقد ہونے والی تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ انھوں نے کہا کہ یوگریڈ پروگرام اپنے لوگوں اور ملک کی خدمت کے جذبہ سے سرشار ذہین طالبعلموں کو امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ عوامی خدمت اور ثقافتی سرگرمیاں بھی اس پروگرام کا حصہ ہیں۔ گلوبل یو گریڈ کے شرکاء کو پاکستان واپس پہنچنے کے بعد پاکستان 150 یو ایس الومنائی نیٹ ورک ( پی یو اے این ) کی جانب سے چھوٹی مالی امداد کےتوسط سے اپنی رضاکارانہ سرگرمیاں سرانجام دینے کا موقع بھی میسر آتا ہے ۔ انہوں نے شرکاء سے کہا کہ وہ شاندار گروپ ہیں جو اس منفرد موقع کو بروئے کار لاتے ہوئے امریکہ میں ساتھی طلبہ اور اساتذہ پر خوشگوار تاثر مرتب کریں گے ۔

یو ایس ایجوکشنلں فاؤنڈیشن پاکستان( یو ایس ای ایف پی) ایک دو قومی کمیشن ہے، جس کو پاکستان اور امریکہ کی حکومتوں نے ۱۹۵۰ء میں قائم کیا تھا اور یہ ادارہ پاکستان میں گلوبل یوگریڈ پروگرام چلانے کےلئے امریکی سفارتخانہ کی معاونت کرتا ہے ۔ یو گریڈ کے بارے میں مزید معلومات اور امریکہ کی تعلیمی اور ثقافتی تبادلہ سرگرمیوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیئے درج ذیل ویب سائیٹ ملاحظہ کیجئے:
www.usefpakistan.org