بلوچستان : 11 حلقوں پر انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی اپیل منظور

68

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے 11 حلقوں پر انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرلیا۔ یہ درخواست ایک شہری نادر خان نے بلوچستان ہائیکورٹ میں دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کی جانب سے عام انتخابات سے قبل کوئٹہ کی قومی اسمبلی اور آٹھ صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی ازسر نوحلقہ بندیاں کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ عدالتی حکم کے باوجود الیکشن کمیشن نے کوئٹہ کے حلقوں پر انتخابات کروائے جو غیر آئینی اقدام تھا اس لیے کوئٹہ کے تینوں قومی اسمبلی اور 8 صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر کرائے گئے۔