کوئٹہ، سانحہ اے پی ایس پشاور کی چوتھی برسی  کے موقع پر ایف سی کے زیر اہتمام ریلی 

35

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) سانحہ اے پی ایس پشاور کی چوتھی برسی کے موقع پر ایف سی کے زیر اہتمام قبائلی عمائدین اور اسکول کے بچوں نے ریلی نکالی ۔ اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ایف سی 89 ونگ غزہ بند اسکاؤٹس کے زیر اہتمام ریلی کا آغازکوئٹہ کے پہاڑی علاقے مارگٹ سے ہوا۔ ریلی پہاڑی راستوں سے ہوتے ہوئے ہنہ کراس چوک پر پہنچ کر ختم ہوئی۔ ریلی میں اسکول کے بچوں کی بڑی تعداد کے علاوہ قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر شہدا کی یاد میں تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی عمائدین اشرف کاکڑ اور دیگر نے آ رمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم شہدا کو خراج عقید ت پیش کیا۔