سعودی سوشل میڈیا پر ترک مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم

216

سعودی صارفین نے ان دنوں سوشل میڈیا پر ترک مصنوعات کے بائیکاٹ کی ایک مہم چلا رکھی ہے۔مہم کا مقصد سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے پر ترکی کے نقطہ نظر کی مذمت کرنا ہے۔

سوشل میڈیا پر سرگرم سعودی شہریوں کی اس مہم کا ہدف ترک صدر رجب طیب اریردوآن ہیں جن کی پالیسیوں پر مہم کے منتظمین ناراض دکھائی دیتے ہیں۔سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم کا’’ ہیش ٹیگ‘‘عنوان سعودی عوام ترک مصنوعات مسترد کرتے ہیں رکھا گیا ہے،جس میں عوام پر زور دیا گیا کہ وہ ترک مصنوعات خریدنے کے بجائے ان کی جگہ دوست ملکوں کی متبادل اشیا خریدیں۔