ماضی کے حکمرانوں نے صوبے کو معاشی بنیادوں پر کمزور کیا

48

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان چودھری شبیر نے کہا ہے کہ بی اے پی کی حکومت پر تنقید کرنے والے اپنے ماضی پر ضرور نظر ڈالیں اور عوام کو اپنے کارناموں سے آگاہ کریں کہ انہوں نے اپنے اپنے دورے اقتدار میں اس صوبے اور عوام کے لیے کیا کیا۔ یہ بات انہوں نے عبداللہ بنگلزئی کی قیادت میں ملنے والے مستونگ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج بلوچستان جن معاشی، اقتصادی و انتظامی مسائل سے دوچارہے اور صوبے کے عوام جن مشکلات کا سامنا کررہے ہیں یہ تمام ترماضی کے حکمرانوں کے بدترین سیاسی کھلواڑ کا نتیجہ ہے کہ قدرتی وسائل سے مالامال صوبے کے عوام غربت کی انتہائی سطح پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ماضی کے حکمرانوں نے صوبے کو معاشی بنیادوں پر کمزور کیا۔