ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد کا گھر پر حملہ،  خاتون قتل، دو افراد کو زخمی کردیا

77

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے گھر پر حملہ کرکے خاتون کو قتل جبکہ دو افراد کو زخمی کردیا۔ لیویز کے مطابق واقعہ ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے سور میں پیش آیا، جہاں اتوار اور پیر کی درمیانی شب نامعلوم شرپسندوں نے حکومتی حمایت شخص کے گھر پر حملہ کردیا۔ گھر میں گھس اندھا دھند فائرنگ کی جس کے کے نتیجے میں ایک خاتون فریدہ بی بی جاں بحق جبکہ گھر کا ضعیف العمر مالک دلی خان بگٹی اور اس کا کمسن بیٹا زخمی ہوگیا۔ حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔