ملک کو لوٹنے والے یاد رکھے کفن کی جیب نہیں ہوتی،شیخ رشید

137

کراچی :وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے  مزارقائد پر حاضری کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی خزانے کو لوٹنے والوں کا انجام برا ہوگا،ملک کو لوٹنے نوچنے والے  یاد  رکھے  کفن کی جیب نہیں ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف سے زیادہ شہباز شریف کرپٹ ہے،عمران خان کی حکومت کسی کو ایںن-آر- او  نہیں دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی  بدقسمتی ہے کہ چور چوکیداربن گئے ہیں۔ ساری قوم کی جیبیں کاٹنے والے معززکہلا رہے ہیں۔

سرکلر ریلوے متاثرین کے حوالےسے شیخ رشیدنےکہا کہ متاثرین کوزمین دینے کہ لیےتیار ہے لیکن اس پر لوگوں کو آباد کرنا سندھ حکومت کی   زمہ داری ہے۔