نیب کا نوازشریف کی سزا میں اضافے کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

124

نیب نے سابق وزیراعظم نوزشریف کی 7سال کی سزا کی مددت میں اضافے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
نیب کی ٹیم نے ریفرنس تیار کرلیا جس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نےملکی خزانے کو نقصان پہنچایا تاہم سابق وزیراعظم کو سزاکم ہوئی ہے جبکہ نیب استغاثہ نے ٹھوس شواہد سے کیس ثابت کیا ہےاس لیے نواز شریف کی 7سال سزا میں اظافہ کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق نیب کے اعلیٰ حکام سے منظوری کے بعد آئندہ ہفتےعدالت میں اپیل دائر کی جائے گی۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کوالعزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید جب کہ ڈیڑھ ارب روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا تھا جبکہ فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بری کردیا تھا۔