کرپٹ اوربدعنوان افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، عمر فاروق

42

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 110 کے امیر چودھری عمر فاروق، جنرل سیکرٹری اقبال منور اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سات سال قید، 25 ملین ڈالر جرمانہ اور 10 سال کے لیے کسی بھی حکومتی عہدے کے لیے نااہل قرار دینے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے سے ملک میں انصاف کا بول بالا ہوگا۔ کرپٹ اور بدعنوان افراد کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ قومی خزانے کو لوٹنے والے تمام کرپٹ افراد کا احتساب ہونا چاہیے۔ پاناما لیکس میں بے نقاب ہونے والے دیگر 436 افراد کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ عدالتی فیصلوں کیخلاف احتجاج سے دنیا میں غلط پیغام جاتا ہے اور ملک میں انتشار اور افراتفری کی سنگین صورت حال پیدا ہوتی ہے۔ قانونی لڑائی کو عدالتوں میں ہی لڑا جانا چاہیے۔ جماعت اسلامی کا شروع دن سے موقف رہا ہے کہ ملک سے کرپشن کا قلع قمع اور کرپٹ افراد کا محاسبہ کیا جائے۔ 70 برسوں سے ملکی اقتدار پر قابض اشرافیہ سے حساب لینے کا وقت آگیا ہے۔