لاہور رجسٹری نے پام کلب کی انتظامیہ کو تحلیل کر دیا

247

لاہور:چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے  سپریم کوٹ  لاہور رجسٹری میں لاہور کی کینال روڈ پر ریلوے کی اراضی پر واقع رائل پام کلب کی لیز  کےکیس کی سماعت کی۔وفاقی وزیر ریلوے سمیت  رائل پام کلب انتظامیہ عدالت میں پیش ہوئی۔

سپریم کورٹ نے کلب کی انتظامیہ کو ہٹاتے ہوئے  آڈٹ کمپنی کو نئی انتظامیہ مقرر کردیا اور رائل پام کی  پرانی انتظامیہ کے داخلے پر پابندی عائدکردی ہے۔ عدالت نے آڈٹ کمپنی کو کلب کا تمام ریکارڈ فوری قبضے میں لینے کا حکم بھی دے دیاہے۔

لاہوررجسٹری نےریلوے اراضی پر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنانے اور ریلوے کی زرعی اراضی 3 سالہ مدت سے زائد لیز کیلئے دینے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

سپریم کورٹ کے احکامات  کےمطابق  تمام پروگرام اور سرگرمیاں معمول کے مطابق چلیں گی،ریلوے سے متعلق کوئی بھی دستاویزات کلب سے باہر نہیں جائیں گی جبکہ کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی ہے۔