کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے واجبات کی عدم  ادائیگی پر بجلی کے 51 کنکشن منقطع کردیے

78

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر بجلی کے 51 کنکشن منقطع کردیے۔ کیسکو حکام کے مطابق کیسکو کے عملے نے کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن، لیبر کالونی، مشرقی بائی پاس، گوالمنڈی چوک، کلی بختیاری، ہنہ، کلی شین اور کچلاک کے علاقوں میں کارروائیاں کیں اور بلوں کی عدم ادائیگی پر 51 نادہندگان کے کنکشن منقطع کردیے۔ دوسری جانب ترجمان کے مطابق محکمہ واسا کی جانب سے بقایا جات کی مد میں 10 کروڑ 80 لاکھ 34 ہزار روپے ادا کیے گئے۔