کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ بزنس مینجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام ہفتہ5جنوری 2019ءکو( صبح نو بجے سے دوپہر2 بجے)، دوسری منزل لیکچر ہال جے ایس ایم یو میں اقرا یونیورسٹی، کراچی یونیورسٹی اور ایس ایم آئی یو کے اشتراک سے ایک سیمینار بعنوان ”لیڈ 19“ منعقد کیا جا رہا ہے۔ سیمینار کا مقصد نوجوان نسل میں لیڈر شپ کی صلاحیتوں کی تعمیر ہے۔ سیمینار کے مہمان اعزازی البرکہ بینک کے کنٹری ہیڈ مکرم ہوں گے جب کہ سید عذیر اور ارسل فہیم لیڈر شپ کے حوالے سے لیکچر دیں گے۔ سیمینار کے مہمان خصوصی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع ہوں گے۔