کوہلو میں رشتے کے تنازع پر  ایک شخص کو اغوا کرلیا گیا

41

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوہلو میں رشتے کے تنازع پر ایک شخص کو اغوا کرلیا گیا۔ کوہلو کی سب تحصیل تمبو کے رہائشی بازو کے بھائی نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بھائی کو میر حسن اور اصغر سمیت نو ملزمان نے موٹر سائیکل سے اتار کر آنکھوں پر پٹی باندھ کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ مغوی کے بھائی کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی کی جان کو خطرہ ہے مگر انتظامیہ کوئی کارروائی نہیں کررہی۔