سی ین جی اسٹیشنز کی گیس بندش میں 12 گھنٹے کااضافہ

155
کراچی:مسوئی سدرن گیس کمپنی نے بعض فیلڈز میں اچانک فنی خرابی کے باعث سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو ہفتہ کی رات آٹھ بجے گیس فراہمی بحال کرنے کا اعلان کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اس سے قبل طے شدہ شیڈول کے مطابق صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی ہفتہ کی صبح آٹھ بجے بحال ہونا تھی،تاہم سوئی سدرن حکام نے گیس پریشر میں کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز کیلئے گیس بندش کے دورانیئے میں 12گھنٹے اضافے کا اعلان کیا ہے،صوبے میں جمعہ کی صبح آٹھ بجے سے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی معطل ہے ۔