پیٹرول وڈیزل کی قیمت عالمی سطح پر کم ترین سطح پر ہے،عبدالستار بیگا

42

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی114کے امیر میاں عبدالستار بیگا، جنرل سیکرٹری چودھری او نویداسلم نے کہا ہے کہ پیٹرول وڈیزل کی قیمت عالمی سطح پر گزشتہ 23 سال کی کم ترین سطح پر ہے اوراس تناسب سے پیٹرول وڈیزنل کی قیمت میں 25 سے 30روپے فی لیٹر کمی کرناحکومت کاعوامی فریضہ ہے لیکن محض 4روپے کی کمی لالی پاپ ہے اورحکومت اوراس کے نمائندوں ے حقیقی ریلیف عوام تک نہ پہنچا کر اپنے ماضی قریب کے دعوؤں کی نفی کی ہے ماضی قریب میں موجودہ حکمران اوراس کے موجودہ وزرا پیٹرولیم منصوعات پر ٹیکسوں کی بھرمارگنواتے نہ تھکتے اوران ٹیکسوں کاموازنہ عالمی برادری کے دیگر ممالک سے کرکے عوام کو 40 سے 45 روپے میں فی لیٹرپیٹرول دینے کے دعوے کرتے تھے لیکن 23سال کی کم ترین عالمی قیمت کا مطلب ہے کہ پیٹرول کی قیمت 23سال سے پہلے والی سطح پر لائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران یوٹرن کے حوالہ سے شہرت پاچکے ہیں اور پیٹرولیم پر ٹیکس کم کرنے کے بارے میں بھی یوٹرن لے کرحقیقی فائدہ عوام تک نہیں پہنچارہے۔
نصیرآباد، غیرت کے نام پر خاتون قتل ‘ فائرنگ سے مبینہ آشنا ء زخمی
ڈیرہ مراد جمالی (آئی این پی )نصیرآباد کے علاقے میں غیرت کے نام پرایک خاتون کو قتل کردیا گیاجبکہ فائرنگ سے اس کا مبینہ آشنا ء زخمی ہوگیا ۔پولیس کے مطابق نصیرآباد کے قریب نوتال پولیس تھانہ کی حدود گوٹھ حق کٹوہر میں ملزم عبدالغفور نے کاروکاری کے الزام میں آتشی اسلحہ سے فائرنگ کرکے اپنی بیوی مسمات صغرہ بی بی کو قتل کردیا اور گولی لگنے سے مبینہ آشناء گل حسن شدید زخمی ہوگیا اور ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اطلاع ملنے پر نوتال پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کرکے پولیس نے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔