پاکستان سے222 کمپنیاں ہیم ٹیکسٹائل فرینکفرٹ میں شرکت کریں گی۔

168

:کراچی

ہیم ٹیکسٹائل فرینکفرٹ اپنی تمام تر جدت اور وسیع پیمانے پر فرنش مصنوعات کے ساتھ 8 جنوری کو فرنکفرٹ جرمنی میں شروع ہونے جا رہی ہے۔ ہالز کی بہتر ترتیب، نمائش کی جگہ میں اضافہ، کم سے کم فاصلہ اور ایک نئے ہال 12 کے ساتھ آنے والی ہیم ٹیکسٹائل نمائش بہترین تبدیلیوں کے ساتھ ایک نیا تجربہ فراہم کریگا۔ ہال 8 سے 12 تک بیڈ دیلرز، ہول سیلر اور آن لائن ریٹیلرز، بو تیک آپریٹرز اور ہوٹل انڈسٹری سے منسلک افراد وسیع رینج کا مطالعہ کریں گے۔

ہیم ٹکسٹائل 2019 میں پاکستان سے 222 کمپنیاں شرکت کریں گی جبکہ نمائش کنندگان مجموعی تعداد تقریباً 2,908 ہے۔ نمائش کنندگان کی بڑی تعداد میں پاکستان سے شرکت، پاکستان کو اس نمائش میں حصّہ لینے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر لے آئی ہے اور یہ کسی بھی بین الاقوامی نمائش میں پاکستان کی سب سے بڑی شرکت ہے۔ ہیم ٹیکسٹائل 2019 میں 65 ممالک شرکت کریں گے۔

جنوری 2018 کے ایڈیشن میں 2,975 نمائش کنندگان اور تقریباً 70,000 تجارتی خریداروں نے دنیا بھر سے شرکت کی۔ خریداروں کی ایک بڑی تعداد کا تعلق یورپ سے تھا، جرمنی، برطانیہ، فرانس، ترکی اسپین اور اٹلی سے بھی خریداروں نے نمائش میں شرکت کی اور اپنی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ، پاکستان پویلین کا انعقاد کریگا
ہیم ٹیکسٹائل میں پاکستان سے براہِ راست نمائش کنندگان کے ساتھ سا تھ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی جانب سے قومی پویلین بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔ قومی پویلین میں حصّہ لینے والے نمائش کنندگان ہال نمبر 10.0 اور 10.3 میں موجود ہونگے۔
پاکستانی کمپنیاں ہال 10 کے چاروں لیولز میں موجود ہونگے۔ جن میں پریمیم صنعت کار جیسے گل احمد، کمال ٹیکسٹائل اور سفائر ہال 10.2 میں ہونگے۔

جے کے گروپ کے مارکیٹینگ ڈائریکٹر جناب ندیم کیانی کا کہنا ہے کہ ہیم ٹیکسٹائل بزنس کانٹیکٹس بنانے کے لئے بہترین جگہ ہے، ہم اس سال بھی اس نمائش میں آنے والے خریداروں کے لئے بہت پرجوش ہیں۔

حُسین ہوم کے سی ای او جناب عابد حسین کہتے ہیں کہ یہ سال کی بہترین شروعات ہے ہم اس نمائش کے زریعے اپنے کاروبار میں اضافے اور اس سال اور نئے خریداروں کی آمد کیلئے پُر امید ہیں۔

پاکستان سے 800 سے زائد تجارتی خریدار ہیم ٹیکسٹائل 2019 میں شرکت کریں گے۔

ہوم ٹیکسٹائل سے متعلق دیگر نمائشیں شنگھائی، ماسکو، نئی دھلی اور نیو یارک میں ہونگی۔