چودھری رحمت الٰہی نے اپنی ساری زندگی اللہ کے دین کام کیلیے وقف کردی تھی

68

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی ٗ جنرل سیکرٹری سید عزیر حامد ٗ نائب اُمراء شیخ مسعود احمد ٗ رضا احمد شاہ ٗ ضیا اللہ چوہان ٗ چودھری سرفراز احمد ٗ ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد طارق رضا ٗ محمد جاوید اختر ٗ محمد عثمان آکاش ٗ چودھری ظفر یاسین ٗ چودھری منیر احمد اور سیکرٹری اطلاعات ملک محمد اعظم نے جماعت اسلامی کے بانی مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی ؒ کے دیرینہ ساتھی ٗ سابق سیکرٹری جنرل و نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان چودھری رحمت الٰہی کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے چودھری رحمت الٰہی کی دینی ٗ سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری رحمت الٰہی نے اپنی ساری زندگی اللہ کے دین کو دُنیا میں غالب کرنے کے لیے جدوجہد میں گزاری ہے۔ان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چودھری رحمت الٰہی نہایت معاملہ فہم اور مدبر شخصیت کے مالک تھے۔ان کی وفات سے جماعت اسلامی ایک اعلیٰ پائے کے رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔ وہ نرم دم گفتگو اور گرم دم جستجو کی عملی تصویر تھے۔ جماعت اسلامی راولپنڈی کے عہدیداران نے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ چودھری رحمت الٰہی کی مغفرت فرمائے۔ ان کو اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائے۔جملہ پسماندگان اور سوگوار ان کو اس صدمے پر صبر اور حوصلے کی توفیق عطا فرمائے۔