مرحوم قاضی حسین احمد مسلمانوں کیلیے امید و اتحاد کی علامت تھے

49

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جے آئی یوتھ کے ضلعی صدرراناعدنان،جنرل سیکرٹری چودھری عمرفاروق گجرنے قاضی حسین احمد کے یوم وفات کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مرحوم قاضی حسین احمد محبتوں کے پیغامبر اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے امید و اتحاد کی علامت تھے، ملک کی مذہبی ودینی جماعتوں کے درمیان روایتی وتاریخی دوریوں اور نفرتوں کے خاتمے کے لیے امام قاضیؒ کا کردار بہت اہمیت کا حامل تھا، ان کی وسیع القلبی اور قربانی کے جذبے نے مشکلات اور رکاوٹوں کا خاتمہ کیا۔ تنگ راستے کشادہ اوربند راستے کھل گئے۔ آج مذہبی قائدین کے درمیان اتحاد واتفاق اس عظیم قائد کے لیے یقیناًآخرت میں سرخروئی کا باعث ہوگا۔ تمام مسالک کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا قاضی حسین احمد کا عظیم کارنامہ تھا۔ افغانستان، کشمیر، ترکی سمیت دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں ان کا یکساں احترام تھا، ان کی وفات امت مسلمہ کیلیے عظیم سانحہ تھا۔