بندر کو استرا دینے کے اثرات خوفناک ہوتے جارہے ہیں، سعد رفیق 

93

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایک حکومت کے ترجمان،دوسرے وزیراعظم کے مشیرخاص، ایک کہتے ہیں ابوظبی کے ولی عہدایک روزہ دورے پرآئے،دوسرے فرمارہے ہیں 3 دن سے یہاں ہیں،بندر کے ہاتھ استرا دینے کے اثرات خوفناک ہوتے جارہے ہیں۔پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایک حکومت کے ترجمان،دوسرے وزیراعظم کے مشیرخاص، ایک کہتے ہیں ابوظہبی کے ولی عہدایک روزہ دورے پرآئے،دوسرے فرمارہے ہیں تین دن سے یہاں ہیں،بندر کے ہاتھ استرا دینے کے اثرات خوفناک ہوتے جارہے ہیں، مذاق سے بڑھ کراب بدترین جرم ہونے لگے۔کوئی توپوچھے کوئی توروکے