جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی کاانجمن تاجران راجا بازار کو مبارکباد

69

راولپنڈی( وقائع نگار خصوی)امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی ٗ جنرل سیکرٹری سید عزیر حامد ٗ نائب اُمر شیخ مسعود احمد ٗ رضا احمد شاہ ٗ ضیا اللہ چوہان ٗ چودھری سرفراز احمد ٗ ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد طارق رضا ٗ محمد جاوید اختر ٗ محمد عثمان آکاش ٗ چودھری ظفر یاسین ٗ چودھری منیر احمد اور سیکرٹری اطلاعات ملک محمد اعظم نے معروف تاجر رہنما شاہد غفور پراچہ اور ان کی پوری ٹیم کو انجمن تاجران راجا بازار راولپنڈی کے انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شاہد غفور پراچہ کی تاجر برادری کے لیے بے لوث خدمات کی بدولت ایک بار پھر ان کے سر پر کامیابی کا تاج سجایا گیا ہے۔ شاہد غفور پراچہ اور ان کی ٹیم کے لیے یہ بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ٗ کہ تاجر برادری نے ان پر ایک بار پھر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔اُمید ہے کہ نومنتخب عہدیداران پہلے سے بھی بڑھ کر تاجر کمیونٹی کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے اور تاجر برادری کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ جماعت اسلامی کے عہدیداران نے انجمن تاجران راجا بازار راولپنڈی کے نو منتخب صدر شاہد غفور پراچہ اور دیگر عہدیداروں کو اپنی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔