مسلسل 40گھنٹے پرواز کرنیوالا اسٹیلتھ ڈرون

179

چین نے40گھنٹے تک مسلسل پرواز کرنے والا پہلا اسٹیلتھ ڈرون متعارف کرا دیا۔

اسکائی ہاک ڈرون3ہزار میٹری کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے واضح تصویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اسکائی ہاک کو چینی زبان میں تیان ینگ کا نام دیا گیا ہے۔یہ ڈرون راڈر کی پکڑ میں نہیں آتا اور دشمن کے اہم اہداف کو نشانہ بناسکتا ہے۔اس ڈرون کو چین کے جدید ترین فوٹو الیکٹر ایریل پلیٹ فارم سے لیس کیا گیا ہے۔

اس پلیٹ فارم میں7مختلف کیمرے دیئے گئے ہیں جن میں سے ایک انفراریڈ کیمرہ ہے جبکہ ایک ملٹی سپٹیکرل کیمرہ ہے جس کی بدولت یہ 360ڈگری پر دشمن کی جاسوسی کرسکتا ہے۔یہ طیارہ ساڑھے7ہزار میٹر بلندی تک پرواز کرسکتا ہے جبکہ370کلوگرام مواد بھی اپنے ساتھ لے جاسکتا ہے۔