سائٹا پاکستان کے چیف ایگزیکٹو پیرزادہ اجمل فاروقی انتقال کر گئے 

185

اہلیان شہر کی پیرزادہ عمران، کمال اور عدنان سے اظہارِ تعزیت 

کراچی: سائٹا پاکستان کے چیف ایگزیکٹو پیرزادہ اجمل فاروقی کراچی میں انتقال کر گئے مرحوم کافی عرصے سے علیل تھے اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ مرحوم کے سوگواران میں بیوہ ۳ بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ نماز جنازہ آج بعد نمازِ جمعہ مسجد عظمیٰ کنگری ہاؤس کے ساتھ کے ڈی اے اسکیم نمبر ۱ میں ہوگی جبکہ تدفین پاپوش میں ہوگی۔ مرحوم پیرزادہ اجمل فاروقی سماجی کاموں میں ہمیشہ دل کھول کر حصہ لیتے تھے اور انہیں اسپورٹس سے بھی لگاؤ تھا ۔ کراچی چیمبر آف کامرس اور ایف پی سی سی آئی کے بھی رکن تھے مرحوم پیرزادہ اجمل فاروقی پاکستان انجینئرنگ کونسل، یو کے، جرمن، جاپان، آسٹریلیا، اٹلی ، فرانس، بیلجئم، رشیا اور ترکی بزنس کونسل، اسلام چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بھی سرگرم رکن تھے۔ مرحوم کے انتقال پر سماجی رہنماؤں ، تاجروں ، صنعتکاروں اور اہلیان شہر نے ان کے صاحبزادوں پیرزادہ کمال مصطفی، پیرزادہ عمران فاروقی اور پیرزادہ عدنان فاروقی سے گہرے دکھ ، رنج اور تعزیت کا اظہار کیا۔