عدالت عظمیٰ سرکاری یونیورسٹیوں اورکالجز کی فیسوں میں اضافے کا نوٹس لے

55

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)اسلامی جمعیت طلبہ کے زرعی یونیورسٹی کے ناظم فاروق اعظم نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ سرکاری یونیورسٹیوں اورکالجز کی فیسوں میں اضافے پر ازخودنوٹس لے کرفیس کم کرنے کے احکامات جاری کرے ۔انہوں نے کہاکہ طلبہ مسائل میں پھنسے ہوئے ہیں اور حکمران مسائل پر توجہ دینے کی بجائے سیاست کر رہے ہیں پنجاب میں اس وقت بھی ہزاروں طلبہ موسم کی شدت کے باوجود کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ فیسوں میں بے جا اضافہ، عمارتوں کی کمی، اسکولز اور کالج میں سفارشی اور نااہل اسٹاف کی بھرتیوں جیسے مسائل طلبہ کے بنیادی مسائل ہیں حکومت وقت بڑے بڑے دعوے کرنے کے بجائے طلبہ کے چھوٹے چھوٹ مسائل حل کرے۔انہوں نے کہاکہ ان تمام مسائل کی وجہ سے طلبہ پریشانیوں میں مبتلا ہیں اور ان کا تعلیمی کئیریر داؤ پر لگ جاتا ہے ۔ ایسے حالات میں طلبہ یونین کے الیکشن کا ہونا از حد ضروری ہے۔طلبہ یونین کے الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ برداری کے مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھتے جا رہے ہیں۔ملک میں ہر سطح پر یونین موجود ہے لیکن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے نوجوان اس سے محروم ہیں جو کہ جمہوریت کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اصلاحِ معاشرہ کیلئے نوجوانوں کی تعلیمی، اخلاقی، نظریاتی، سیاسی اور فنی تربیت نا گزیر ہے، نوجوان طلبہ معاشرے کی اساس اور مستقبل کے معمار ہیں، جنکی تعلیم و تربیت کر کے نہ صرف معاشرے کی بنیاد کو مضبوط اور مستحکم کیا جاتا ہے بلکہ اس معاشرے کے ذریعے اقوام عالم میں بلند مرتبہ و مقام بھی پایاجا سکتا ہے، نصاب تعلیم ملی تقاضوں کے مطابق ہونا چاہئے، دورِ حاضر کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے حالات کا جائزہ لے کر انقلابی پالیسیاں مرتب کرنی چاہیے۔
مو ٹر سا ئیکل سو ا ر ہیلمٹ کا ا ستعما ل کر یں ، چیف ٹر یفک آفیسر ر ا و لپنڈ ی
کلر سیداں (اے پی پی) چیف ٹر یفک آ فیسر ر ا و لپنڈ ی محمد بن ا شر ف کی خصو صی ہد ا یت پر ڈ ی ا یس پی ر و ر ل سر کل جنید محسن نے ا نچا ر ج سٹی ٹر یفک پو لیس عمر ا ن نو ا ب خا ن ا و ر د یگر کے ہمر ا ہ کلر سید ا ں ر و ٹ پر د ھند ا و ر ا و ر سپیڈ گا ڑ یو ں کے با ر ے میں آ گا ہی مہم کے سلسلہ میں گا ڑ یو ں کو ا سٹیکر لگا ئے ا و ر پمفلٹ تقسیم کیے۔ ا س مو قع پر ا نہو ں نے کہا کہ مو ٹر سا ئیکل سو ا ر ہیلمٹ کا ا ستعما ل کر یں ا و ر تیز ر فتا ر ی سے بچیں۔
حیدر آباد، فرحان شاہ کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کرکے گرفتار کیے جانے کی سخت مذمت
حیدر آباد (نمائندہ جسارت) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے صوبائی رہنما سلطان خاصخیلی، محمد سلیم چیمہ، رانا گلزار نے اپنے بیان میں لطیف آباد اے سیکشن پولیس کی جانب سے ٹنڈو آدم کے نوجوان فرحان شاہ کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کرکے گرفتار کیے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ فرحان شاہ ایک اچھا نوجوان ہے اس کا کسی بھی فراڈی ٹولے سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ عارف راجپوت کا لین دین فرحان شاہ کے رشتے دار ندیم کے ساتھ تھا جس پر ناجائز طور پر اسے بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کرائم برانچ کراچی، ڈی آئی جی حیدر آباد، ایس ایس پی حیدر آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر معاملے کا نوٹس لیا جائے۔