سام سنگ نے سی ای ایس 2019 میں منسلک شدہ طرز زندگی کے مستقبل کا مظاہرہ پیش کیا

264

:کراچی
سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی)، انٹیلی جنس آف تھنگز (IoT) اور 5 جی ٹیکنالوجیز میں کمپنی کی سرمایہ کاری اور قیادت منسلک طرز زندگی سے متعلق اس کے وژن کیلئے بلڈنگ بلاکس کے طور پر کس طرح خدمات انجام دے گی۔ کمپنی نے اپنے مستقبل کے اے آئی پاورڈ روبوٹکس پلیٹ فارمز کی بھی نقاب کشائی کی جسے زندگی کی روزمرہ سرگرمیوں کو منظم کرنے اور بڑھتی ہوئی آبادی کو اپنی معمول کی صحت سے متعلق آزادانہ انتظام میں مدد فراہم کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کنزیومر الیکٹرانکس ڈویژن، سام سنگ الیکٹرانکس کے سی ای او اور صدر ایچ ایس کم نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 2019ء سام سنگ کی 50 ویں سالگرہ کا سال ہے اور گزشتہ پانچ دہائیوں سے ہم ہر جگہ صارفین کو معنی خیز ایجادات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2019ء میں ہم چیزوں کو اگلی سطح پر لے جا رہے ہیں اور اپنی صنعتی لیڈر شپ کو فروغ دے رہے ہیں تاکہ منسلک شدہ طرز زندگی کی حقیقت سے متعلق ہمارے وژن کو ممکن بنایا جا سکے۔سام سنگ کا منسلک شدہ طرز زندگی زندگی کا فلسفہ انٹیلی جنس آف تھنگز ۔ آئی او ٹی، 5 جی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا ڈیوائسز میں ایک ساتھ کام کرنا ہے تاکہ ایک ہموار تجربہ تشکیل دیا جا سکے۔لاس ویگاس میں آج اپنی CES پریس کانفرنس میں کمپنی نے وضاحت کی کہ اس کا کام ان بنیادی ٹیکنالوجیز میں اس کے پروڈکٹ پورٹ فولیو میں جدتوں کو فعال بنانا ہے۔
سمارٹ تھنگز ایپلی کیشن کو یکجا کرنے اور سمارٹ تھنگز کلاؤڈ کو متعارف کرانے کے بعد سمارٹ تھنگز ایکو سسٹم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سمارٹ تھنگز کے رجسٹرڈ صارفین کی تعداد بڑھ کر 220 فیصد ہو چکی ہے اور ایپلی کیشن کی انسٹالیشن 61 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔ اس ایکو سسٹم میں شرکت کرنے والے پارٹنرز کی تعداد میں بھی 44 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ آج صارفین ایمازون، گوگل، بوس، Sylvania اور Plume جیسے ممتاز عالمی برانڈز کی جانب سے ڈیوائسز کے ساتھ سمارٹ تھنگز تجربہ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
سام سنگ نے صارفین کو 5 جی سے منسلک کرنے سے متعلق بڑی کوششیں انجام دینے کیلئے اپنی ٹیلی کمیونیکیشن کو فروغ دیا ہے۔ ETSI کے ساتھ سام سنگ پہلے نمبر کی رجسٹرڈ اشیاء کا حامل ہے جس کی نومبر 2018ء تک 2 ہزار سے زائد 5 جی رجسٹرڈ شدہ اشیاء ہیں اور یہ دنیا کی پہلی کمپنی ہے جس نے اپنے کمرشل فائیو جی آلات پر ایف سی سی منظوری حاصل کی ہے۔ کمپنی نے یورپ اور ایشیاء میں اضافی ٹرائلز کے ساتھ امریکہ کے بڑے کیریئرز اور کوریا کے تمام تین موبائل کیریئرز کیلئے فائیو جی موبائل نیٹ ورکس اور گھروں کو تجارتی بنیادوں پر بنایا۔ سام سنگ 2019ء کے پہلے چھ ماہ میں آنے والے فائیو جی سمارٹ فون کے ساتھ صارفین کو 5 جی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے لئے بھی پرعزم ہے۔
سام سنگ کا خیال ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ایک پیچیدہ دنیا کو آسان بنانے میں میں زیادہ فائدہ مند ہے۔ اس مقصد کے لئے کمپنی نے سات اے آئی مراکز قائم کئے ہیں اور اپنی مصنوعات اور خدمات میں منفرد ٹیکنالوجیز اختیار کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ سام سنگ اس میدان میں زیادہ بہتر طریقے سے کام کر رہا ہے۔ سام سنگ نیکسٹ اینڈ سام سنگ اسٹریٹجی اینڈ انوویشن سینٹر (ایس ایس آئی سی) نے گزشتہ پانچ سالوں میں 20 سے زائد اے آئی سے متعلق اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کی ہے۔
صارفین کے گلیکسی فون کے استعمال کے لئے بکسبی نے اسمارٹ طریقے کا آغاز کیا ہے۔ آج یہ توسیع پذیر اوپن اے آئی پلیٹ فارم بننے کے لئے تیار ہے جو زیادہ سے زیادہ ڈیوائسز کو سپورٹ فراہم کرے گا۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ بکسبی انٹیلی جنس اس کے 2019ء ماڈل کے کیو ایل ای ڈی اور پریمیم ٹی ویز، ریفریجریٹرز، واشرز سمیت ایئر کنڈیشنرز، موبائل ڈیوائسز، اے آئی سپیکرز اور دیگر سمارٹ ایپلائنسز میں شامل کی جائے گی۔ بکسبی ایک نئے ڈیجیٹل کاک پٹ اور روبوٹکس پلیٹ فارم کو بھی توسیع دے رہا ہے۔ Uber، ٹکٹ ماسٹر اور دیگر اپنی خدمات کو زیادہ ذہانت آمیز بنانے کیلئے بکسبسی کا استعمال کر رہے ہیں۔ سام سنگ نے اعلان کیا کہ iHeartRadio نے ایک نئے شراکت دار کے طور پر شمولیت اختیار کی ہے اور بکسبسی زیادہ سے زیادہ شراکت داروں کو بڑھانے کا عمل جاری رکھے گا جیسے کہ گوگل اس ایکو سسٹم میں شامل ہو۔
سام سنگ نے اپنی بنیادی اے آئی فلاسفی انصاف، احتساب اور شفافیت کا بھی اعلان کیا۔ جیسے کہ یہ ایڈوانس اے آئی ٹیکنالوجی کیلئے کام کرتی ہے۔ سام سنگ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ صارف کی معلومات اور پرائیویسی اولین ترجیحات ہیں اور صارفین کے لئے یہ سمجھنا آسان ہے کہ کمپنی ان کے ڈیٹا کے ساتھ کیا کرتی ہے اور کس طرح اس کو سنبھالتی ہے۔
سام سنگ نے نئی ایجادات بھی متعارف کرائی ہیں جو ہر صارف کو منفرد تجربہ فراہم کرتی ہیں۔ سام سنگ نے 65 انچ، 75 انچ، 82 انچ اور 85 انچ کے 2019ء کے ماڈلز میں اضافہ کرتے ہوئے اپنے 98 انچ کے کیو ایل ای ڈی 8K ٹی وی کی نقاب کشائی کی جس میں کوانٹیم پروسیسر 8K چپ استعمال کی گئی ہے۔ 2019ء کے 8K ٹی وی میں بہترین کیو ایل ای ڈی پکچر کوالٹی، ڈیزائن اور سمارٹ فیچرز فراہم کئے گئے ہیں جو شاندار 8K ریزولوشن سے زیادہ بڑے سائز کے ہیں۔ سام سنگ کی اے آئی پر مبنی ٹیکنالوجی کسی بھی مواد کو بڑھا اور شناخت کر سکتی ہے۔ یہ اس وقت تک سام سنگ کا سمارٹ اور زیادہ پاور فل ٹی وی ہے۔
2019ء میں سام سنگ کے سمارٹ ٹی وی مواد کی تلاش کے لئے پہلے سے کہیں زیادہ طریقے فراہم کرتے ہیں اور منسلک ڈیوائسز کے ساتھ زیادہ مطابقت رکھتے ہیں۔ صارفین کو بہت سے آپشن بھی فراہم کئے گئے ہیں، وہ اپنی آواز کے ذریعے تیزی سے اپنے پسندیدہ مواد کو کنٹرول اور تلاش کر سکتے ہیں اور ایمازون ایکو اور گوگل ہوم کے ذریعے اپنے سام سنگ ٹی وی کو اے آئی ریموٹ اور بہت سے دیگر طریقوں کے ساتھ کنٹرول کر سکتے ہیں۔
سام سنگ کے سمارٹ ٹی وی صارفین کو زیادہ تفریحی آپشنز فراہم کرنے کیلئے سام سنگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ موسم بہار میں شروع ہونے والے سام سنگ سمارٹ ٹی وی کے 2019ء کے ماڈلز میں آئی ٹیونز موویز اور ٹی وی شوز اور ایپل ایئر پلے 2 پیش کرے گا۔ 2018ء ماڈل کے سام سنگ سمارٹ ٹی وی کیلئے سپورٹ فرم ویئر اپ ڈیٹ کے ذریعے دستیاب ہوگی۔ صنعت میں سب سے پہلے ایک نئی آئی ٹیونز موویز اور ٹی وی شوز کی ایپلی کیشن 100 سے زائد ممالک میں سام سنگ سمارٹ ٹی ویز میں فراہم کی جائے گی جبکہ ایئر پلے 2 کی سپورٹ دنیا بھر کے 190 ممالک میں سام سنگ سمارٹ ٹی ویز پر دستیاب ہوگی۔
فیملی حب 2019ء پہلے سے زیادہ انٹیلی جنٹ اور وجدانی ہے۔ نیا فیملی بورڈ مکمل طور پر دوبارہ تیار کی گئی ا سکرین کا تجربہ پیش کرتا ہے جس سے فیملی ممبرز فریج کے فرنٹ پر دی گئی تخلیقی جگہ پر یادگار لمحات کا تبادلہ اور آپس میں رابطہ کر سکتے ہیں۔ CES 2019 انوویشن ایوارڈ کے اعزاز کے ساتھ نئی بکسبی کی خصوصیات سے لیس فیملی حب 2019ء کے ذریعے صارفین اپنی قدرتی زبان میں رابطہ کر سکتے ہیں اور پہلے سے ترتیب شدہ اوون، تراکیب کی تلاش اور Uber کو کال سمیت مشکل سوالوں کا جواب حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ نئی خصوصیات فیملی حب کے پرانے ماڈلز کیلئے آٹومیٹک اپ ڈیٹ کے ذریعے بھی دستیاب ہوں گی۔
سام سنگ کی نئی فرنٹ لوڈ واشر نے بھی CES انوویشن ایوارڈ حاصل کیا جو سپر سپیڈ فیچر کے ساتھ 30 منٹ میں فل لوڈ کو ختم کر سکتی ہے۔ بکسبی کے ساتھ صارفین بہترین واش سائیکل، صارف کے ترجیحی وقت پر شیڈول کے مطابق واش سائیکل کو مکمل کرنا، ڈرائی سائیکل سے خودکار طریقے سے منسلک ہونے جیسے سمارٹ فیچرز کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔
سام سنگ نے نئی، جدید مصنوعات بھی تیار کی ہیں جس میں صارفین کیلئے چیزوں کو مزید آسان بنانے کیلئے پیداواریت اور آسانی کو یکجا کیا گیا ہے۔ دوبارہ ڈیزائن کی گئی نوٹ بک 9پرو ماڈرن پروفیشنلز کے لئے تیار کی گئی ہے تاکہ انہیں حقیقی تخلیقی صلاحیت تک پہنچنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔ نوٹ بک Odyssey گیمنگ لیپ ٹاپ میں انتہائی جدید ترین NVIDIA جی فورس آر ٹی ایکس 20 سیریز جی پی یو شامل کیا گیا ہے جو کام اور گیمنگ کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ 27 انچ کا ماڈل کیو ایچ ڈی ریزولوشن فراہم کرتا ہے جبکہ 32 انچ کا ماڈل 4K یو ایچ ڈی مواد کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ سام سنگ کی HARMAN کے ساتھ تازہ ترین پیشرفت کے تحت آٹوموٹو ٹیکنالوجی میں اس کی ایجادات کو پیش کیا جا رہا ہے۔ ڈیجیٹل کاک پٹ 2019ء ایک بہتر منسلک شدہ کار کا تجربہ پیش کرتا ہے جس میں رابط، پرسنلائزیشن اور سیفٹی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
بکسبسی سے منسلک شدہ کار کے تجربہ کے ساتھ ڈرائیور طویل سفر پر جانے سے پہلے گیس کی مقدار کو ریموٹ کے ذریعے چیک کر سکتے ہیں۔ بورڈ پر دیئے گئے کیمرہ کو استعمال کرتے ہوئے نیا ڈیجیٹل کاک پٹ مخصوص ڈرائیورز اور پسینجرز کو شناخت کرتا ہے کار کی پرسنل سپیس کو اس کے مطابق ترتیب دیتا ہے۔ صارفین پچھلی سیٹس پر پرسنلائز سکرین سے محظوظ ہو سکتے ہیں گاڑی کے اندر سام سنگ Dex کے ساتھ منسلک ہوتے ہوئے اپنا کام سفر کے دوران انجام دے سکتے ہیں۔ ڈیجیٹل کاک پٹ 2019ء شیشوں کو تبدیل کرنے کے ویژن سسٹم اور کیمرہ پر مبنی سیفٹی کے طریقوں کے ساتھ محفوظ ڈرائیونگ تجربہ فراہم کرتا ہے۔سام سنگ کی C-V2X کے ساتھ کاریں معلومات کے حصول اور اسکا تجزیہ کرنے کے قابل ہوں گی جس سے ڈرائیونگ کا تجربہ محفوظ اور زیادہ لطف اندوز ہوگا۔سام سنگ نے روبوٹکس پلیٹ فارمز بشمول سام سنگ بوٹ کیئر، سام سنگ بوٹ ایئر، سام سنگ بوٹ ریٹیل اور سام سنگ جیمز میں تازہ ترین پیش رفت کا مظاہرہ کیا ہے۔ روبوٹکس پلیٹ فارم کے مابین سام سنگ نے سام سنگ بوٹ کیئر کا پہلا عوامی مظاہرہ پیش کیا جس نے صارفین کو اپنی روزمرہ صحت کے معمول کو منظم کرنے میں مدد فراہم کی۔ اے آئی اور روبوٹکس میں اپنی مہارت کے ساتھ کمپنی اپنے بہترین اثاثوں کو استعمال کرتی ہے تاکہ معاشرہ پر مثبت اثرات مرتب کئے جائیں۔