فیصل آباد،اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت آج کتاب میلہ سجے گا

57

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام فیصل آبادمیڈیکل یونیورسٹی سالانہ تین روزہ34واں کتاب میلہ آج بروزمنگل 15 جنوری سے شروع ہوگا،صبح دس بجے کتاب میلے کا افتتاح قائمقام وائس چانسلرمحمدعلی ترمذی،پروفیسرشہزاد،پروفیسرنجب ، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی زیدحمید،عبدالرحمن خادم،چیف آرگنائرزعمرسراج ، عثمان رشیداور دیگرذمے داران کریں گے۔میلے میں درسی ،ادبی اوردنیا کے ہرموضوع پراردو اور انگریزی میں چھپنے والی کتابوں،میڈیکل سامان، کھانے پینے اوردیگراشیا کے اسٹالز لگائے جائیں گے ،3روزتک جاری رہنے والے اس میلے میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ برادرمحمدعامر،صوبائی ناظم ،جماعت اسلامی کے مرکزی وصوبائی رہنماء اورمقامی سیاسی وسماجی اورتعلیمی ماہرین کے علاوہ ڈاکٹرز،پروفیسرزاوراساتذہ شرکت کریں گے۔