ڈیرہ بگٹی،تیز رفتار مسافر گاڑی الٹنے سے2افراد جاں بحق7 زخمی

28

ڈیرہ بگٹی (آئی این پی ) ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے لوپ میں مسافر گاڑی بریک فیل ہونے کہ باعث الٹنے سے 2 افراد جاں بحق7 زخمی ہو گئے۔ مسافر گاڑی لوپ سے ڈیرہ بگٹی جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث بریک فیل ہونے کی وجہ سے گاڑی کا توازن بگڑنے سے گاڑی الٹ گئی۔حادثے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ7افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کردیاگیا جہاں2زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق مسوری اور کیازئی قوم سے ہے۔