بچی کے قاتل کو 12 سال بعد پھانسی دے دی گئی

58

فیصل آباد (آن لائن) کم سن بچی کو اغوا کے بعد قتل کرنے کے مجرم کو آخر کار 12 سال بعد دار پر لٹکا دیا گیا، بتایا گیا ہے کہ غازی آباد بیس لائن ایریا کے رہائشی ذوالفقار علی نے 2006ء میں ٹھیکرے والا کے حبیب کی بیٹی مدیحہ کو اغوا کرکے قتل کر دیا تھا، ملزم کو 2006ء میں ایڈیشنل سیشن جج ندیم گلزار کی عدالت سے 2 مرتبہ سزائے موت سنائی گئی تھی، ایوان صدر سے رحم کی اپیل مسترد ہونے اور اعلیٰ عدالتوں سے فیصلے کیخلاف اپیل خارج ہونے پر مجرم کو آج سنٹرل جیل فیصل آباد میں دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم سے ادھیڑ عمر والدہ سمیت 11 لواحقین نے جیل میں آخری ملاقات کی۔