جماعت اسلامی اسلامی نظریاتی جدوجہد جاری رکھے گی،اقبال خان

89

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی صوبہ پنجاب اقبال خان نے کہاہے کہ ہماری تمام سرگرمیوں کا مرکز و محور اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان ہے۔ عوام کے مسائل کا حل آئین اور قانون کی بالادستی و قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم ہے۔یہ سب کچھ اسلامی نظام کی برکات سے ملے گا۔ عوام مدینہ منورہ کی طرز پر ریاست کے نظام کے منتظر ہیں،ابھی تک عمران حکومت نقطہ آغاز کی طرف بھی نہیں آئی۔ جماعت اسلامی اسلامی نظریاتی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے جامع مسجد گلزارقائدمیں ہر سطح کے تنظیمی ذمے داران کی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرمرکزی رکن شوریٰ شمس الرحمن سواتی امیرضلع راجا محمدجواد، ضلعی جنرل سیکرٹری امجدحسین شاہ، نائب امیرضلع جاوید احمدقریشی،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان اورمحمدوقاص خان سمیت دیگررہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔امیرضلع راجا محمد جواد نے کہا کہ جمود کا خاتمہ کرکے قرآن وحدیث کے انقلابی پیغام کے ذریعے ضلع بھرمیں تنظیم کی مضبوطی اوراصلاح معاشرہ کے عملی اقدامات سمیت نظام مصطفی ﷺ کے قیام کیلیے ذہن سازی کریں گے ہماری رعیت ضلع راولپنڈی ہے اس میں دعوت دین کے فروغ کیلیے کام کرنا ہرذمے دار،رکن اورکارکن کی ذمے داری ہے ہمیں عوام کیلیے رول ماڈل بننا ہوگا ہماراکرداراس قدر مضبوط ہوکہ لوگ اندھااعتماد کریں نبی مہربان ﷺنے جہاں اسلام کی دعوت پھیلانے کا فریضہ سرانجام دیا وہیں مظلوم طبقات کے ساتھ کھڑے ہوئے ان کے مسائل حل کیے آج یہ فریضہ ہم پرمنتقل ہوچکا ہے۔
حویلیاں پولیس نے 7 افراد کے قتل میں مطلوب نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا
ایبٹ آباد (اے پی پی) حویلیاں پولیس نے گڑھی پھلگراں میں 7 افراد کے قتل میں مطلوب نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم یونس خان نے دو ماہ قبل رجوعیہ چوکی کے اندر فائرنگ کر کے 7 افراد کو قتل کر دیا تھا۔ ڈی ایس پی حویلیاں کیڈٹ اعجاز خان اور ایس ایچ او ہادی پرستان کی نگرانی میں چھاپہ مار ٹیم نے حویلیاں بازار سے ملزم یونس خان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر کے اس سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔