ایم ڈی واسا کے احکامات کے باوجودشہرگندگی کے ڈھیر کا منظر پیش کررہا ہے 

56

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی117کے امیرعمران رشید،جنرل سیکرٹری رانامحمداقرارنے کہاہے کہ ایم ڈی واسا کے واضح احکامات اوربیانات کے باوجودسرگودھاروڈ،جھنگ روڈ، جڑانوالہ روڈ،جی ٹی ایس اسیٹیٹ بنک کے سامنے ٹوٹے پھوٹے ،خستہ حال اورکھلے مین ہول واسا انتظامیہ کی نااہلی کامنہ بولتاثبوت اورشہریوں کے کے لیے موت کاپیغام بن رہے ہیں،عمران رشیدنے شہرکی مصروف ترین شاہراؤں جڑانوالہ روڈ،کینال روڈ،ستیانہ روڈ،جی ٹی ایس چوک اسٹیٹ بینک کے سامنے واساکے گٹروں اوردیگراداروں کے کھلے مین ہولزشہریوں کے لیے موت کا پیغام بن رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جڑانوالہ روڈپر ڈھڈی والا میں گزشتہ کئی روز سے کھلامین ہول جبکہ اسٹیٹ بینک کے سامنے تعمیرکیاجانیوالامین ہول کاڈھکن ایک دن بعدہی ٹوٹ کردوبارکھل گیاجس سے ثابت ہوتا ہے کہ ناقص میٹریل اوراہلکارکی کرپشن کی وجہ سے گٹروں کے ڈھکن ٹوٹ پھوٹ کا شکار اورچوری ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جابجاگٹروں کے ڈھکن غائب ہیں اورجن پر ڈھکن موجودہیں وہ انتہائی خستہ حال اوراونچے نیچے ہونے کے باعث ٹریفک روانی میں خلل اورحادثات کا سبب بن رہے ہیں،آئے روز میڈیا میں کھلے مین ہولزکی فوٹواورخبریں شائع ہونے کے باوجود ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ ادارے ٹس سے مس نہیں ہورہے ۔ شہر کے متعدد مقامات پر کھلے مین ہول عوام کے لیے موت کے کنویں بن گئے، جن میں گرنے کے باعث شہری اور خاص طور پر بچوں کے زخمی ہونے کے واقعات معمول بنے ہوئے ہیں۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اگرضلعی نتظامیہ اورمتعلقہ اداروں نے فوری طور پر کھلے مین ہولز پر ڈھکن نہ لگائے تو راست اقدام پر مجبور ہو جائیں گے۔