مستقبل کے معماروں میں منشیات فراہم کرنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی کریں

63

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی) اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم حافظ زبیرعباسی اورجنرل سیکرٹری امان اللہ نے محکمہ تعلیم،صوبائی حکومت ،اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ملک کے مستقبل کے معماروں میں منشیات سپلائی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں،انہوں نے تعلیمی اداروں کے ہاسٹلز میں حساس اداروں کی طرف سے طلبہ میں منشیات کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحان کی رپورٹ کے انکشاف پر گہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے اگرحساس اداروں کو یہ علم ہے کہ ہاسٹلزمیں منشیات سپلائی ہوتی ہے توانہیں یہ بھی پتا ہوگاکہ یہ گھناؤناکام کون کررہاہے اورکون اس کی سرپرستی کررہاہے ،منشیات کی بڑی منڈی اور دکانیں کہاں کہاں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کیاقانون نافذکرنے والے ادارے خودکو منشیات فروشوں کے مقابلے میں کمزورسمجھتے ہیں اگر ایسا ہے توپھران اداروں کاختم کردیناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ منشیات سپلائی کرنے والے عناصرکسی بھی طورپر قابل معافی نہیں ہیں انتظامیہ ایسے غلیظ افرادکو فوری طورپر گرفتارکرے اورانہیں کڑی سے کڑی سزادے تاکہ آئندہ کوئی ایسی گھناونی حرکت کی جرات نہ کرسکے۔