بہاولپور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ بچے کی لاش برآمد کرلی اور ملزم کوگرفتار کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر بہاولپور کے علاقے چنی گوٹھ سے اغوا ہونے والا 10سالہ طالب علم احسن عبداللہ کی لاش برآمد کرلی گئی جبکہ بچے کو اغوا کرکے قتل کرنے والابچے کا چچا زاد بھائی نکلا۔لواحقین کو کچھ گھنٹوں کہ بعد اغوا کارو کا تاوان کی ادائیگی کے لیے فون کالز آنا شروع ہوگیا، جس کہ بعد ورثاء نے پولیس کو صورتحال سے آگاہ کیا۔
تھانہ چنی گوٹھ کی پولیس نے گزشتہ رات شک کی بنیاد پر مغوی کے چچا زاد کو حراست میں لےکر پوچھ گوچھ کی تو ملزم نے بچے کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے لاش برآمد کرا دی۔
واضح رہے کہ 3 روز قبل احسن عبداللہ گھر سے کھیلنے کے لیے گیا اور واپس نہ لوٹا جس کے پر لواحقین نے پولیس میں مقدمہ درج کرادیا تھا۔