چین نے تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے چاند پر ایک مکان تعمیر کرنے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ وہ چاند کی سطح پرتھری ڈی پرنٹنگ کی مدد سے متعدد مکانات بنائیگا۔
اس حوالے سے جو مستقبل کیلئے منصوبے بنائے گئے ہیں ان میں موجودہ چانگ4مشن کے بعد یکے بعد دیگرے4دوسرے مشن بھی خلا میں بھیجے گا۔تھری ڈی پرنٹنگ کی مدد سے چاند پر بستی بسانے والا دنیا کا پہلا ملک ہوگا۔چینی خلائی ایجنسی کے حکام کا کہناہے کہ سال رواں کے آخر تک وہ چانگ5مشن کے توسط سے ایک بار پھر چاند پر جائیگا۔
ویسے بھی چین وہ پہلا ملک ہے جو چاند کے انتہائی دور افتادہ علاقوں تک مشن بھیجنے میں کامیاب ہوچکا ہے اور اس مشن پر جانے والا جہاز4جنوری کو وان کارمان آتش فشاں کے دہانے کے قریب اترا تھا۔ آج کی دنیا میں چین اپنی پرانی عظمتوں کو یکے بعد دیگرے چھوتا اور آگے بڑھتا جارہا ہے اور اس نے ایسے محیر العقول کارناموں کا لامتناہی سلسلہ شروع کررکھا ہے جو کہیں رکنے کا نام نہیں لے رہا۔