پانچ فروری کو پورے ملک میں قوم یکجہتی کشمیر کا مظاہرہ کرے گی

88

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی115میاں اجمل حسین بدر ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری یوسف گل پراچہ ودیگرنے کہا ہے کہ عمران خان حکومت تہذیبی دوراہے پر ہے، ایک طرف ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست کا دعویٰ اور اعلان ہے۔ صدق و امانت کی عمل داری کا شور ہے، کرپٹ عناصر کا شکنجہ کسنے کا غلغلہ ہے لیکن سودی معیشت، قرضوں کی لعنت، کرپشن کی شرح میں مسلسل اضافہ، اقلیتی رکن شراب کی بندش پر قرار داد پیش کرتا ہے، وزرا اخلاقیات کے بجائے بدتہذیبی اور بے شرمی کی انتہاکیے ہوئے ہیں، عملاً عوام کو مہنگائی، بے روزگاری، یوٹیلٹی بلز میں ہوشربا اضافہ کے سونامی میں بہایا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام شدت اور اضطراب سے منتظر ہیں۔ حکومت کی مہلت عمل ختم ہورہی ہے۔ عوام کے مسائل حل کریں وگرنہ عوامی غیظ و غضب کے لیے تیار رہیں۔ کشمیر اور فلسطین میں ظلم وجارحیت کے مسلسل واقعات انصاف کشی کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین حل کرنا عالمی اداروں اور عالمی برادری کی گردن پر قرض اور فرض ہے۔ کروڑوں انسانوں کو نظر انداز کرنا، بے گناہ بہتے خون پر خاموشی پوری انسانیت کی تباہی ہے۔حق خود ارادیت کشمیریوں کا حق ہے۔ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد کرائے، 5 فروری کو پورے ملک میں قوم یکجہتی کشمیر کا مظاہرہ کرے گی۔
ماتلی،دوموٹرسائیکلیں ٹکرانے سے 3 افراد زخمی
ماتلی(نمائنددہجسارت)فلکارا روڈ پر دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکراگئیں۔ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد سمیت پولیس اسٹیشن ماتلی کا اہلکار عبدالعزیز لغاری شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی پولیس اہلکار کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے ۔