لاہور ہائی کورٹ کا ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت سے جواب طلب

347

لاہور  ہائی کورٹ   نے وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو نوٹس جاری کر تے ہوے ادویات  کی قیمتوں میں  اضافے پر جواب طلب کر لیا ۔

تفصیلا ت کےمطابق ایڈوکیٹ ندیم سرور کی جانب سے دائر درخواست پر جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار ایڈوکیٹ ندیم سرور نے موقف اپنایا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ادویات کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 9 فیصد اضافہ قانون کے خلاف ہے اور آرٹیکل 9 اور 38 ڈی کی بھی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پاکستان غریب ملک ہے اور حکومت کی جانب سے غریب عوام پر بوجھ ڈالا گیا ہے۔ لہذا ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیے کر واپس لیا جائے۔